Saturday, July 25, 2009

بوتل میں سات رنگ کا پانی ڈالنا

یہ کھیل بھی بہت دلچسپ ہے ناظریں اسے دیکھ کر عش عش کر اُٹھیں گے اور آپ کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
ترکیب تیاری:- (1)شہر خالص ، (2)گلیسرین اور قدرے آسمانی رنگ (3)آبتازہ بمعہ گلابی رنگ(4)کسٹر آئیل(5)موبل آئیل ڈبل بی مارکہ(6)ہتھیلٹیڈ(7)پٹرول۔
تمام اشیاء کو برابر وزن لے کر ایک بڑی سفید بوتل میں ترتیب دار ڈال دیں اور جن چیزوں کے ہمراہ رنگ لکھے ہیں انہیں رنگین کر کے ڈالیں پس جادو کی رنگین بوتل تیار ہے۔

خونی انڈہ


ایک انڈہ لے کر اُسے شور دار زمیں میں دفن کر دیں تقریبا” سات آٹھ روز کے بعد نکال لیں جب آپ اس انڈہ کو توڑ یں گے تو اس میں سے خون نکلے گا اسے ہی دو چار انڈے تیار کر کے اپنے پاس رکھیں جب کھیل دکھانا مقصود ہو تو پہلے صحیح انڈہ توڑ کر دکھائیں بعد ازاں مطلوبہ انڈہ پر منتر مڑھ کر مذکورہ بالا خونی انڈہ دکھائیں ۔

انڈہ بوتل میں ڈالنا


اشیاء ضرورت: ایسیٹک ایسڈ 1پونڈ،تازہ انڈہ 1 عدد

ترکیب تیاری:-سب سے پہلے ایسی ٹک ایسڈ کو چینی یا تام چینی کے برتن مین ڈال کر رکھ دیں- بعد ازاں اس میں انڈہ ڈال دیں -دو تین روز کے بعد انڈہ ربڑ کی مانند نرم ہو جائے گا-تب اسے نکال کر احتیاط سے بوتل میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی ڈآل دیں انڈہ اپنی پہلی حالت پر آجائے گایعنی دوبارہ سخت ہو جائے گا۔

aفارمولا:سکہ کڑچھی یا کڑاہی، گوندھی ہوئی مٹی ،خم دار سلاخ بوتل 1 عدد

ترکیب تیاری: سب سے پہلے مٹی کو بوتل کے نصف حصہ تک بھر دیں بعد ازاں عین وسط میں گیندb
نما گڑھا کھود لیںاور پھر سکہ کڑاہی میں ڈال کر بذریعہ آگ پگھلہ لیں
اس پگھلے ہوئے سکے کو آہستہ آہستہ بوتل کے اندر والے گڑھے میں انڈیل دیں-
جب گڑھا بھر جائے تو مزید سکۃ ڈالنا بند کر دیں اور کچھ وقت تک ویسے ہی پڑا رہنے دیں اور بوتل میں تھوڑا پانی ڈال کر ہلاتے جائیںcاور اس پانی کو نیچے گرا کر بوتل میں نیا پانی ڈالتے جائیں حتی کہ تمام مٹی پانی میں حل ہو جائےcپس اس طرح بوتل میں صرف گولہ رہ جائے گا جب آپ اسے کسی دوسرے آدمی کو دکھائیںگے تو وہ حیرانی کے عالم ڈوب جائے گاکہ گولہ بوتل میں کیسے گیاe(نوٹ) مذکورہ بالا طریقہ سے تمام دھاتوں کے گولے بوتل میں ڈالے جا سکتے ہیں یہ طریقہمیرا بارہا آزمایہ ہوا ہے

Thursday, July 23, 2009

MAKE MONEY WITH MAGIC

پیارے دوستو,
     روپے, دولت, پیسہ یہ الفاظ آپ روزانہ سنتے ہوںگے اور آپ کا بھی دل چاہتا ہو گا آپ بھی یہ سب کچھ حاصل کریں یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے بس تھوڑی سی محنت اور سچی لگن آپ کو کچھ عرصہ میں امیر انسان بنا سکتی ہے .
Making MONEYآپ نے بہت سے لوگوں سے جادو کے کمالات کے بارے میں سنا ہو گا اور آپ سوچتے ھوں گے کے کاش میں بھی یہ سب کر سکتا ، تو لیجیے آپ کی مراد بر آئی ۔
MAGIC MONEYاس بلاگ میں ہم آپ کو جادو کے کمالات سکھلائیں گے اپنے اُن پاکستانی بھائیوں کے لئے جو بے روزگار ہیں۔آپ یہ کمالات سیکھ کسی بھی فورم پر اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔